اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: اجمیر درگاہ زائرین کے لیے ہمیشہ کھلا رہے گا

ریاست راجستھان میں کورونا وائرس کے پیش نظر اور معاملات کو دیکھتے ہوئے وزیراعلی اشوک گہلوت نے پوری ریاست میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اسی درمیان اجمیر درگاہ کو بند کیے جانے کی افواہ پر منتظمین نے کہا ہے کہ اجمیر درگاہ زائرین کے لیے ہمیشہ کھلا رہے گا۔

اجمیر درگاہ زائرین کے لیے ہمیشہ کھلا رہے گا
اجمیر درگاہ زائرین کے لیے ہمیشہ کھلا رہے گا

By

Published : Mar 19, 2020, 6:15 PM IST

اسی درمیان درگاہ شریف کے ہفت باری داران سرغنا خادم حاجی سید انیس میاں چشتی نے واضح کیا ہے کہ صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کا دربار ہر مصیبت سے نجات کے لیے ہمیشہ کھلا رہے گا جسے معمول کیے جانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

اجمیر درگاہ زائرین کے لیے ہمیشہ کھلا رہے گا

اجمیر شریف درگاہ میں ہمیشہ زائرین کی کثیر تعداد نظر آتی ہے لیکن کورونا وائرس کے خوف کے چلتے درگاہ خالی خالی نظر آرہا ہے۔ اسی درمیان عوام میں سوشل میڈیا کے ذریعے درگاہ شریف کے تمام گیٹ بند کیے جانے کی افواہ بھی جور پکڑ چکی ہے۔

جس پر درگاہ کے خادموں نے واضح کیا ہے کہ درگاہ کو کسی بھی طرح سے بند نہیں کیا گیا ہے اور زائرین حضرت خواجہ کی بارگاہ میں اپنی مصیبتوں کا اظہار کرنے آتے ہیں اور اس سے چھٹکارا بھی پاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ عقیدت مند خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں کر رہے ہیں جس سے پورے ملک کو اس مصیبت سے جلد سے جلد نجات مل سکے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر اجمیر شریف درگاہ کے تمام گیٹوں پر احتیاط برتا جارہا ہے۔ ساتھ ہی درگاہ کی شاہ زانی جامع مسجد کو بھی صاف ستھرا کر سینیٹائز استعمال کر وائرس سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details