راجستھان کے اجمیر درگاہ پولیس اسٹیشن نے آج موبائل چوری کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
تھانہ انچارج ہیمراج مونڈ کے مطابق موبائل چوری ہونے کے معاملے میں تھانہ میں درج مقدمے کی تفتیش کے دوران موبائل خریدار سلیم ساکن ہرسور تھانہ تھانولا (ناگور) کے قبضے سے چوری شدہ موبائل کو ضبط کیا گیا۔