اجمیر:راجستھان کے اجمیر پولیس نے حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر زیارت کے لئے آنے والوں لوگوں کے موبائل اور پرس چوری کرنے والے مہاراشٹر کے گروہ کا پردہ فاش کیا۔ پولیس نے گروہ کے پانچ راکین کو گرفتار کرلیا ہےAjmer Dargah Police Bust Maharashtra Pickpocket Gang And Recover Dozen Of Mobiles
ذرائع کے مطابق سبھی ملزم مہاراشٹر کے مالیگاؤں ضلع کے ناسک سے تعلق رکھتے ہیں۔ جیب تراش گروہ کے گرفتار پانچ چوروں سے تفتیش کے بعد درگا پولیس اسٹیشن نے مزید دو چوروں کو بھی گرفتار کیا ہے , ان چوروں کے قبضے سے 56 مہنگے موبائل ،پرس اور قیمتی سامان وغیرہ برآمد کئے گئے ہیں۔