ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں واقع خواجہ غریب نواز کی ’درگاہ کمیٹی‘ کا صدرامین پٹھان کو تیسری مرتبہ منتخب کیا گیا ہے۔
مشہور و معروف سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ کمیٹی کے تیسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے امین پٹھان کا مختلف مقامات پر استقبال کیا جا رہا ہے۔
مائنوریٹی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر توفیق خان اور ان کی ٹیم نے اجمیر سرکٹ ہاؤس پہنچ کر امین پٹھان سے ملاقات کی اور ان کا استقبال بھی کیا۔
اس موقع پر خاص سوسائٹی کی جانب سے امین پٹھان سے گزارش کی گئی کی خواجہ صاحب کی درگاہ کو عام زائرین کے لئے جلد کھول دیاجائے۔