عالمی شہرت یافتہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ اجمیر شریف، جہاں پر برصغیر سے اپنی حاضری دینے لاکھوں عقیدت مند آتے ہیں۔ درگاہ کی حفاظت اور زائرین کی سہولیات کے لیے مرکزی حکومت نے درگاہ کمیٹی کی تشکیل کی ہے۔
درگاہ کمیٹی کے لیے دو روز قبل ہی امین پٹھان کو چیئرمین بنایا گیا جبکہ منور خان کو نائب صدر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
دہلی میں مرکزی حکومت میں اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی سے ملاقات کے بعد ذمہ داران شریک ہوئے تھے جہاں ان کا مقامی باشندوں نے گلپوشی اور پگڑی باندھ کر خیرمقدم کیا۔
اجمیر درگاہ دفتر گیسٹ ہاؤس کے میٹنگ ہال میں میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے منور خان نے کہا کہ درگاہ کمیٹی کا منصوبہ ہے کہ اجمیر میں وسیع طور پر مسلم طلبا کو ایجوکیشن اور زائرین اور مقامی لوگوں کو میڈیکل کی سہولیات فراہم کرائی جائے گی۔ اس کے علاوہ دیگر درگاہ کے فلاحی اور ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کیلئے خادموں کی دونوں انجمن اور درگاہ دیوان صاحب کو ساتھ لے کر صدر اور نائب صدر ایک اور ایک گیارہ بن کر درگاہ کمیٹی کام کرے گی۔
مزید پڑھیں:
غور طلب ہے کہ بذریعہ ہذا درگاہ کمیٹی نے مرکزی حکومت سے درگاہ علاقے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے تقریباً 62 کروڑ کا بجٹ پاس کروا رکھا ہے۔ اسی کے تحت درگاہ علاقے میں خواجہ غریب نواز ہاسپٹل، خواجہ غریب نواز یونیورسٹی قائم کی جانی ہے۔