عالمی شہرت یافتہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ کے نذرانہ باکس(چندہ پیٹی) میں سے 10 لاکھ 29 ہزار آٹھ سو 8 روپے کا نذرانہ درگاہ کمیٹی کو حاصل ہوا ہے۔ سولہ باکس سے بھارتی کرنسی کے علاوہ غیر ملکی کرنسی بھی حاصل ہوئی ہے۔ Dargah Committee Receives Donation
بتا دیں کہ درگاہ میں ہرے اور پیلے رنگ کی نذرانہ پیٹیاں لگی ہوئی ہیں۔ جنہیں درگاہ کمیٹی دو سے تین مہینہ کے وقفے پر باکس کو کھول کر نذرانہ نکالا کرتی ہے۔ درگاہ میں لگی سبز رنگ کی باکس کو کمیٹی کے ممبر صفات خان اور دیگر عہدیداروں کے سامنے کھولا گیا۔ Ajmer Dargah Committee receives donation of over Rs 1 million
یہ نذرانہ باکس درگاہ کیمپس میں الگ الگ مقامات پر لگائی گئی ہے۔ ان میں پیلے رنگ کی باکس راجستھان ہائی کورٹ کے حکم پر لگائی گئی ہے، جس کا نذرانہ درگاہ کمیٹی، درگاہ دیوان اور خادموں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ فی الحال نذرانے کا معاملہ ہائی کورٹ میں چل رہا ہے۔ Dargah Committee Receives Donation
واضح رہے کہ درگاہ کا مکمل انتظامات درگاہ کمیٹی کے ذمہ ہے۔ جبکہ خادم جماعت اندرونی گنبد میں خدمت انجام دیتے ہیں۔ نذرانہ باکس درگاہ کے کیمپس میں لگی ہوئی ہے۔ جس میں زائرین اپنی عقیدت کے مطابق چندہ ڈالتے ہیں۔