اجمیر:ملک کی دوسری ریاستوں کی راجستھان میں بھی عید میلاد النبی کے پش نظر تمام تر تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ اجمیر درگاہ انجمن سیکرٹری سید سرور چشتی نے بتایا کہ حضرت نبی پاک کے یوم ولادت کے موقع پر جلوس کے دوران تمام انتظامات آخری مرحلے میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جلوس کےدوران ڈی جے اور پک اپ ڈی جے کو جلوس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
اجمیر کے لونگیا محلہ کے نوجوانوں کی جانب سے اس بار بھی ایک مثالی اقدام اٹھایا گیا ہے, جس کے مطابق ہر سال جو ڈھول بجاتے ہیں وہ بھی رواں برس جلوس میں شامل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کے دوران گرین سٹی اجمیر کا پیغام دیتے ہوئے صفائی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ کمیٹی کی جانب سے جلوس میں شریک تمام لوگوں سے پیدل جلوس میں شامل ہونے کی درخواست کی گئی ہے، صرف بچوں اور بزرگوں کے لیے دو پہیہ یا رکشوں کا انتظام کیا جائے۔