اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر: انجمن شیخ زادگان کے لیے انتخابی شیڈول 30 دن میں اعلان کرنے کا حکم - سول جج نے انجمن شیخ زادگان کے لئے انتخابی شیڈول

اجمیر کے سول جج نے انجمن شیخ زادگان کے لیے انتخابی شیڈول 30 دن میں اعلان کرنے کا حکم دیا ہے۔ درگاہ کی موجودہ کمیٹی کو ضوابط کے مطابق انتخابات کرانا تھا لیکن وہ وقت پر ایسا نہیں کر سکی تھی۔ Court on Ajmer Dargah Election

Order to announce election schedule for Anjuman e Shaikh Zadgan within 30 days
Order to announce election schedule for Anjuman e Shaikh Zadgan within 30 days

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 1:52 PM IST

اجمیر: راجستھان میں اجمیر درگاہ سے وابستہ خادموں کی تنظیم انجمن یادگار شیخ زادگان کے لئے انتخابی پروگرام 30 دنوں کے اندر اعلان کرنے کاعدالت نے حکم دیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سول جج (مغربی) مکیش کمار مینا نے انجمن یادگار سے وابستہ اراکین کی عرضی نمٹاتے ہوئے مذکورہ حکم دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ عدالتی حکم میں تیس دن کے اندر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے اور نتائج کے اعلان تک بجلی، پانی کے بل، قانونی اخراجات اور معذوروں، بزرگوں اور طلباء کی مدد کے علاوہ کوئی دوسرا خرچہ نہ کیا جائے۔ قابل ذکر ہے کہ موجودہ کمیٹی کو قواعد کے مطابق انتخابات کرانا تھا لیکن وہ وقت پر ایسا نہیں کر سکے۔

  • کیا ہے پورا معاملہ:

سول جج نے انجمن شیخ زادگان کے لئے انتخابی شیڈول 30 دن میں اعلان کرنے کا حکم دیا ہے۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی درگاہ کی موجودہ کمیٹی کو قواعد کے مطابق انتخابات کرانا تھا لیکن وہ وقت پر ایسا نہیں کر سکے، جس کے بعد عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اجمیر درگاہ میں فلسطینی مسلمانوں کی حفاظت اور امن کیلئے اجتماعی دعا

غورطلب ہے کہ 30 دن کے بعد یعنی 8 یا 9 جنوری کو خواجہ غریب نواز کے 812 ویں سالانہ عرس کے لیے جھنڈا چڑھے گا۔ ایسی حالت میں مختلف اخراجات اور آمدنی کی وجہ سے لین دین ہوگا۔ لیکن عدالتی حکم کے مطابق عرس کے دوران ہی انتخابات کرائے جائیں گے اور اس پر کوئی اضافی خرچ نہیں کیا جائے گا جس سے باہر سے آنے والے زائرین کی سہولت متاثر ہوگی۔

(یواین آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details