اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر: بڑھتی مہنگائی پر کانگریس کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج - ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر

راجستھان میں کانگریس کی جانب سے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیاگیا۔ مظاہرین نے کہا کہ حکومت عوام کو مہنگائی سے مار رہی ہے۔

راجستھان
راجستھان

By

Published : Jun 29, 2020, 1:55 PM IST

ریاست راجستھان کے اجمیر میں کانگریس نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ اس دوران ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔

یہ ریلی اجمیر ڈاک بنگلہ سے لے کر ضلع کلکٹریٹ تک نکالی گئی، اس دوران بی جے پی کے خلاف مظاہرین نے جم کر نعرے بازی بھی کی۔

بھڑتی مہنگائی پر کانگریس کا بی جے پی کے خلاف احتجاج

کانگریس کا الزام ہے کہ مودی حکومت عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے دبا کر مار رہی ہے، ملک میں کسان اور عام انسان دو وقت کی روٹی کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔

کانگریس ورکرز نے کہا 'ملک میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے اب حالات زیادہ خراب نظر آ رہے ہیں۔

کانگریس کا الزام ہے 'مرکزی حکومت مہنگائی پر شکنجہ کسنے کے بجائے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے کانگریس پارٹی پر جھوٹے الزامات لگا رہی ہے، ملک کی عوام اب بھی بی جے پی اور مودی حکومت کی جعلسازی کو سمجھنے لگی ہے'۔

کانگریس کی جانب سے مودی حکومت کے خلاف مسلسل آواز بلند کی جارہی ہے، چاہے وہ بھارت-چین کشیدگی کو لے کر ہو یا پھر ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں کو لے کر، احتجاج و بیان بازی جاری ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details