اجمیرکے فائساگر علاقے کی خواتین نے بھنور لال ایس ڈی ایم رپنگڈھ اور اس کے بیٹے ہرشیل کے خلاف احتجاج کیا اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سے دونوں ملزمان کی گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
فائساگر علاقے کی خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ 4 جون کو ایس ڈی ایم بھنور لال اور اس کا بیٹا ہرشیل نے پرانی دشمنی کی وجہ سے ان کے گھر میں داخل ہو کر ان سے بدسلوکی کی انہیں مارا پیٹا اور ڈرا دھمکایا۔
متاثرین کے مطابق جب ایس ڈی ایم کی شکایت درج کرنے کے لئے گنج پولیس اسٹیشن پہنچی تو پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا ۔