ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں شہر یت ترمیمی قانون کے خلاف پر زور احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
اجمیر: سی اے اے کی مخالفت میں بائک ریلی وہیں لوگوں نے بائیک ریلی کے ذریعے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں اور صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم ضلع کلکٹر کو پیش کیا۔
وہیں ہاتھوں میں تھامے ہوئے ترنگا جھنڈا اور سنویدھان بچاؤ دیش بچاؤ کے نعرے بلند کرتے کیے گئے ہیں۔اس ریلی میں تمام مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔
این آر سی اور سی اے اے کو لے کر حکومت کے سخت رخ پر عوام نے بائیک ریلی نکال کر احتجاج کیا۔
احتجاج کر رہے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ عوام سے نرم دلی سے پیش آئے اور مودی حکومت این آر سی اور سی اے اے کو واپس لے کر عوام کو راحت دیں۔
اجمیر میں نکالی گئی بائیک ریلی خانپورہ سے شروع ہوکر اور سبھاش نگر، رام گنج، قیصر گنج، درگاہ بازار ہوتے ہوئے ضلع کلکٹریٹ پہنچی۔