اردو

urdu

ETV Bharat / state

118th URS Mubarak اجمیر عرس کے انتظامات سے متعلق اہم میٹنگ

اجمیر ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ واقع آڈیٹوریم میں ضلع کلکٹر انشدیپ سنگھ کی صدارت میں عرس 2023 کے انتظامات سے متعلق ایک اہم میٹنگ  منعقد ہوئی جس میں درگاہ کمیٹی، میونسپل کارپوریشن، اجمیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ، محکمہ بجلی، روڈ ویز ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ، محکمہ تعمیرات عامہ، بی ایس این ایل لاجسٹکس ڈپارٹمنٹ، محکمہ پولیس، ریلوے، اجمیر ڈیری سمیت تمام محکموں کی مختلف ذمہ داریاں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔118th URS Mubarak

عرس 2023 کے انتظامات سے متعلق ایک اہم میٹنگ
عرس 2023 کے انتظامات سے متعلق ایک اہم میٹنگ

By

Published : Nov 19, 2022, 4:20 PM IST

اجمیر:راجستھان کے اجمیر میں ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ واقع آڈیٹوریم میں ضلع کلکٹر انشدیپ سنگھ کی صدارت میں عرس 2023 کے انتظامات سے متعلق ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔Ajmer Administration Preparation For 118th URS Mubarak

ذرائع کے مطابق تمام محکمہ 15 دسمبر تک اپنی ذمہ داریاں پوری کر لیں گے۔ان کاموں کی محکمانہ سطح پر جانچ کر کے حتمی شکل دی جائے گی۔ عرس میلہ بین الاقوامی سطح پر اپنی الگ پہچان رکھتا ہے۔

عرس 2023 کے انتظامات سے متعلق ایک اہم میٹنگ

اسی لئے کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دیں۔ درگاہ کے علاقے میں تمام سی سی ٹی وی کیمرے چالو کئے جائیں گے۔ اضافی پولیس فورس بھی تعینات کی جائے گی۔ عیدگاہ پارک میں بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کر کے سکیورٹی کے نظام کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ درگاہ کے علاقے میں تمام کیبل اور تاروں کے انتظامات کو ہموار کرنے اور بے ترتیب تاروں کو اونچائی پر باندھنے کے کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:Ajmer Annual Urs اجمیر درگاہ کے سالانہ عرس کی پرچم کشائی اگلے سال اٹھارہ جنوری کو

میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ آوارہ جانوروں کو پکڑ کر مقررہ جگہ پر چھوڑے گی۔ اس کے ساتھ آرام گاہ پر پانی کی سپلائی شروع کی جائے گی ۔اس کام میں اچھا کام کرنے والوں کو عرس ختم ہونے کے بعد اعزاز و اکرام سے نوازا جائے گا۔Ajmer Administration Preparation For 118th URS Mubarak

ABOUT THE AUTHOR

...view details