جے پور: راجستھان میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی اتوار کو جے پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ پارٹی کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی آج دیر شام جے پور کے رام لیلا میدان میں ایک جلسہ عام کرنے والے ہیں اور راجستھان میں پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ پارٹی کے ریاستی کنوینر جمیل خان نے کہا کہ اس جلسہ عام کے دوران راجستھان کے لیے پارٹی کے ریاستی ایگزیکٹو اور ریاستی صدر کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
Rajasthan Assembly Election اویسی آج جے پور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے - اویسی کا جے پور دورہ
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی آج راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جہاں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔Owaisi visit jaipur
جمیل خان کے مطابق جلسہ عام کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور اس میں شرکت کے لیے راجستھان کے کئی اضلاع سے پارٹی کارکن اور عہدیدار آئیں گے۔ انہوں نے اس جلسہ عام میں ہزاروں کارکنوں اور لوگوں کے جمع ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔ حال ہی میں اسد الدین اویسی نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے دوران راجستھان میں اپنی سیاسی بنیاد تلاش کرنے کے لیے ٹونک سمیت انتخابی ریاست کے مختلف اضلاع کا دورہ بھی کیا تھا۔ اب دیر شام منعقد ہونے والے اس جلسہ عام کے ذریعے اویسی اپنی پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ ترتیب دیں گے۔ وہ اسمبلی انتخابات میں ریاست کی تمام سیٹوں پر امیدوار اتارنے کی تیاری کر رہے ہیں۔2018 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے ریاست میں بی جے پی سے اقتدار چھیننے کے لیے 199 میں سے 99 سیٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں:۔Slogans in Support of Aurangzeb اویسی کی ریلی میں اورنگزیب کی حمایت میں نعرے بازی، سیاست تیز