اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: مذہبی مقامات کھلنے کے بعد نماز جمعہ مسجد میں ادا کی گئی - etv bharat urdu

ریاست راجستھان میں 28 جون سے راجستھان کے تمام مذہبی مقامات کو کھولنے کا اعلان کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد میں کووڈ گائڈ لائنس کے مطابق مذہبی مقامات کو کھولا گیا۔

مذہبی مقامات کھلنے کے بعد نماز جمعہ مسجد میں ادا کی گئی
مذہبی مقامات کھلنے کے بعد نماز جمعہ مسجد میں ادا کی گئی

By

Published : Jul 3, 2021, 12:24 PM IST

کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد جے پور میں طویل عرصے کے بعد مسجدوں میں جمعہ کی نماز ادا کی گئی، نماز کے بعد میں کورونا وبا کے خاتمے کے لیے خاص دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔

حکومتی گائڈ لائنز کے مطابق نماز میں بنا ماسک کسی کو بھی مسجد میں داخلہ نہیں دیا گیا اور نماز کے دوران بھی سماجی دوری کا خاص خیال رکھا گیا۔

مذہبی مقامات کھلنے کے بعد نماز جمعہ مسجد میں ادا کی گئی

مسجدوں کے اماموں کی جانب سے یہ اپیل بھی کی گئی تھی کہ جو ایڈوائزری حکومت کی جانب سے جاری کی جارہی ہے اس ایڈوائزری کا سبھی لوگ خیال رکھیں۔ درگاہ بڑے پیر صاحب کے سجادہ نشین سید صداقت علی جیلانی نے بتایا کہ حکومتی اعلان کے بعد میں مذہبی مقامات کو کھولا گیا اور آج جمعہ کی نماز مختصر لوگوں کی جانب سے ادا کی گئی۔

مذہبی مقامات کھلنے کے بعد نماز جمعہ مسجد میں ادا کی گئی
مذہبی مقامات کھلنے کے بعد نماز جمعہ مسجد میں ادا کی گئی

مزید پڑھیں: درگاہ اجمیر شریف کے کاروباری کورونا گائیڈلائن سے پریشان

انہوں نے بتایا کہ جو بھی ایڈوائزری مذہبی مقامات کو لے کر حکومت کی جانب سے جاری کی جائے گی اس ایڈوائزری کا ہم لوگ مکمل طور پر خیال رکھیں گے۔

مذہبی مقامات کھلنے کے بعد نماز جمعہ مسجد میں ادا کی گئی

واضح رہے کہ ڈھائی ماہ سے راجستھان کے مندر، مسجد، درگاہ، گردوارے، چرچ بند تھے جس کے بعد میں پیر کے روز سے یہ تمام مذہبی مقامات کھولے گئے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details