ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں ان دنوں ایک خبر سوشل میڈیا تیزی سے وائرل ہورہی ہے،جس سے عازمین اور مسلم تنظیمیں بر ہم نظر آرہے ہیں،دراصل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک خبر میں یہ بتایا جارہا ہے کہ راجستھان حکومت کے خرچہ پر ریاست بھر سے تقریباً 2500 عازمین سفر مقدس کے لئے روانہ ہونگے،جبکہ حقیقت یہ ہے کہ تمام عازمین اپنے خرچہ پر ہی حج بیت اللہ کے لئے روانہ ہونگے۔
Muslim Organizations Angry Over Fake News About Hajj
اس خبر کے وائرل ہونے کے بعد راجستھان کے عازمین اور مسلم تنظیموں کے عہدیداران کافی برہم نظر آرہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ ایک اخبار نے اس تعلق سے بے بنیاد خبر شائع کی ہے،کیونکہ ریاست کے عازمین اپنے ذاتی خرچ برداشت کر کے سفر حج پر روانہ ہورہے ہیں۔