اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنجاب کے بعد راجستھان اسمبلی میں زرعی قوانین کے خلاف قرارداد پیش ہوگی

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ پنجاب کے بعد اب راجستھان میں بھی زرعی قوانین کے خلاف قرار داد پیش کی جائے گی۔

CM ON BILL
راجستھان میں بھی زرعی قوانین کے خلاف قرار داد پیش کی جائے گی

By

Published : Oct 21, 2020, 8:18 AM IST

اشوک گہلوت نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی سربراہی میں انڈین نیشنل کانگریس ہمیشہ کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

گہلوت نے کہا کہ پنجاب کے بعد راجستھان حکومت بھی اسمبلی میں زرعی قوانین کے خلاف قرار داد پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اکھل بھارتی کسان سونیا گاندھی کے قیادت میں ہمیشہ کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور آئندہ بھی حکومت کی جانب سے لائے گئے زرعی قوانین کی مخالفت کرے گی۔

منگل کو پنجاب میں کانگریس حکومت نے اس قانون کے خلاف ایک قرار داد پیش کی ہے۔اب راجستھان میں بھی جلد ہی اسی طرح کسان مخالف قانون کے خلاف قرار داد پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مودی حکومت نے کسانوں کے لیے تین زرعی قوانین لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے منطور کرایا تھا ، جسے لے کر ملک کے الگ الگ جگہوں پر کسان احتجاج کررہے ہیں، کانگریس پارٹی کی جانب سے اس قوانین کی مخالفت کی جارہی ہے، وہیں راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت بھی اس قوانین کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، منگل کے روز اشوک گہلوت کی قیادت میں منعقد ہوئی وزراء کی میٹنگ میں اسی بات پر بات چیت کی گئی، گہلوت حکومت جلد ہی اسمبلی اجلاس بلائے گی اور مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف قرار داد پیش کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details