اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر: 200 برسوں کے بعد نماز جمعہ کا وقت تبدیل - اجمیر شریف درگاہ

اجمیر شریف درگاہ کی شاہجہانی مسجد میں نماز جمعہ کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے، درگاہ کمیٹی اور انجمن خدام و کی جانب سے نماز کے وقت میں تبدیلی کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

اجمیر: 200 برسوں کے بعد نماز جمعہ کا وقت تبدیل

By

Published : Nov 1, 2019, 10:00 PM IST

ملک اور بیرون ممالک سے خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ اجمیر شریف میں عقیدت مند پہنچتے ہیں جبکہ جمعہ کے روز نمازیوں کی تعداد میں تقریباً 50 ہزار تک پہنچ جاتی ہے۔

نماز جمعہ کا وقت تبدیل، ویڈیو

اس دوران درگاہ اور آس پاس کے علاقوں کے نمازی کثیر تعداد میں آتے ہیں اور صبح دس بجے سے ہی نمازیوں کی صف لگ جاتی ہے۔

درگاہ کمیٹی کی جانب سے نماز جمعہ کے وقت میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب جمعہ کی نماز ایک بج کر دس منٹ پر ہوگی اس سے قبل جمعہ کی نماز کا وقت ایک بج کر 35 منٹ تھا۔

دوسری جانب اس تبدیلی سے نمازیوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

زائرین کا کہنا ہے کی نماز کا وقت تبدیل کیے جانے سے اب نمازیوں کی صف صبح دس بجے سے لگنی شروع ہوگئی ہے جس سے درگاہ کی زیارت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details