ریاست راجستھان کے تاریخی شہر اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ درگارہ اجمیر شریف میں خواجہ غریب نواز کا 809 واں عرس جاری ہے۔
اس موقع پر دنیا بھر سے بڑی تعداد میں عقیدت مند اپنی مرادیں پوری کرانے اور چادر پوشی کرنے آ رہے ہیں۔
افغانستان کی طرف سے ایک ڈیلیگیشن کے ذریعہ چادر کو خواجہ غریب نواز کے 809 عرس مبارک کے موقع پر بھیجا ہے۔
اس موقع پر افغانستان کے صدر کی جانب سے وہاں کے کلچرل منسٹر اجمل علی حمزہ ایک پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔
اس درمیان درگاہ کے اندر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ افغان وفد نے قوالی اور صوفیانیہ کلام سے محظوظ ہوئے۔
درگاہ انتظامیہ نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کہ خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر ملک افغانستان کے صدر کی چادر پہلی مرتبہ آئی ہے۔