اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ 19 کے پیش نظر انتظامیہ سخت، متعدد دکانیں سیل - کورونا کے بڑھتے کیسیز

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر ایک طرف کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے راجستھان حکومت نے انتہائی سخت رویہ اختیار کیا ہے۔

By

Published : Apr 11, 2021, 6:59 AM IST

Updated : Apr 11, 2021, 7:28 AM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے رام گنج علاقے میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے سات دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

رام گنج تھانہ کے انچارج بنواری لال مینا کا کہنا ہے کہ چند روز سے دکانداروں کی تنظیم کے ذمہ داران کے ساتھ میں میٹنگ کی جا رہی ہے۔

میٹنگ میں کہا گیا تھا کہ آپ لوگ حکومتی ایڈوائزری کا مکمل خیال رکھیں لیکن چند دکانداروں نے اس پر عمل نہیں کیا۔

تاہم انتظامیہ نے اس پر کارروائی کرتے ہوئے دکانوں کو سیل کر دیا ہے۔ وہیں نگر نگم کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ جو گائیڈ لائن حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ اس کا خیال رکھنے کے لیے ہم لوگ سڑکوں پر نکلے ہیں اور آج سات دکانوں کو سیل کیا گیا ہے۔

Last Updated : Apr 11, 2021, 7:28 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details