اجمیر: نُپور شرما کی جانب سے نبی کریم ﷺ کی شان میں گُستاخی کے بعد اجمیر درگاہ انجمن کمیٹی کے سکریٹری سید سرور چشتی کے بیٹے عادل چشتی کی ایک متنازع ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد کافی ہنگامہ ہوا تھا، اس کے بعد عادل چشتی نے مزید ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سابقہ بیان پر معافی مانگتے نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو میں سید عادل چشتی کہہ رہے ہیں کہ 'میرا مقصد ہندو مذہب کو نشانہ بنانا یا ان کی توہین کرنا نہیں تھا۔ میں صرف نُپور شرما کے سوالوں کا جواب دے رہا تھا۔ قرآن میں صاف لکھا ہے کہ آپ دوسرے مذاہب کے لوگوں کو برا نہ کہیں۔ میں نے کنہیا لال قتل کیس پر ویڈیو بنا کر اس قتل کی مذمت بھی کی تھی اور دونوں ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ متنازع طور پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو ایڈٹ کر کے پیش کیا گیا ہے۔