راجستھان: مرکزی وزرات خارجہ کے تحت پاسپورٹ تنظیم ایڈیشنل سیکرٹری پربھات کمار نے آج اپنے اہل خانہ کے ساتھ اجمیر شریف درگاہ میں حاضری دی۔
اس دوران انہوں نے صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں عقیدت کی چادر پیش کی اور ملک میں امن و امان اور سلامتی کی دعا مانگی۔
حضرت خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں پربھات کمار کے ساتھ راجستھان کے جے پور پاسپورٹ دفتر سے بھی افسران موجود تھے، ان سب نے خواجہ صاحب کے مزار اقدس پر اپنی جانب سے چادر پوشی کی اور ملک میں امن و امان اور سلامتی کی دعا مانگی۔