اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sara Ali Khan ساراعلی خان اپنی نئی فلم کی کامیابی کے لئے اجمیر شریف کی درگاہ پہنچی - مشہور بالی ووڈ فلم اداکارہ سارا علی خان

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سارا علی خان اپنی آنے والی نئی فلم کی کامیابی کے لئے اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر چادر چڑھائی اور دعائیں کی۔

ساراعلی خان اپنی نئی فلم کی کامیابی کے لئے اجمیر شریف کی درگاہ پہنچی
ساراعلی خان اپنی نئی فلم کی کامیابی کے لئے اجمیر شریف کی درگاہ پہنچی

By

Published : May 22, 2023, 1:01 PM IST

ساراعلی خان اپنی نئی فلم کی کامیابی کے لئے اجمیر شریف کی درگاہ پہنچی

اجمیر:مشہور بالی ووڈ فلم اداکارہ سارا علی خان آج اجمیر شریف حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ میں حاضری دینے کے مقصد سے پہنچی۔انہوں نے اپنی آنے والی نئی فلم کی کامیابی کیلئے خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر عقیدت کی چادر پیش کی اور اپنی خاندان کی خوشیوں کے لئے خصوصی دعائیں مانگی۔

فلم کے سلسلے میں راجسھتان دورے پر آئی بالی ووڈ فلم اسٹار سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی بالی ووڈ کی اداکارہ سارا علی خان نے اجمیر شریف درگاہ میں حاضری دی۔اس موقع پر معقول سیکیورٹی انتظامات بھی کئے گئے تھے ۔

سارا علی خان آئندہ اپنی نئی فلم کی ریلیز سے قبل خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر کامیابی کے لئے دعا مانگی جہاں انہوں نے درگاہ میں واقع جنتی دروازے پر منت کا دھاگے بھی باندھے اور عقیدت کی چادر بھی پیش کی۔

درگاہ زیارت کے دوران سارا علی کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی۔سخت سیکیورٹی انتظامات کے درمیان سارا علی خان کو مزار تک لے جایا گیا۔ہر شخص سارا علی خان کی تصویر اپنے موبائل کے کیمرے میں قید نے کی کوشش میں مصروف رہا۔

یہ بھی پڑھیں:Indian Minorities Foundation اجمیر میں پیس کانفرنس کا اہتمام

غور طلب ہے کہ بالی ووڈ اسٹار ہمیشہ خواجہ غریب نواز کے دربار میں حاضری دینے کےلئے آتے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کی سارا علی خان اپنی والدہ بالی ووڈ اداکارہ امریتا سنگھ کے ساتھ بھی خواجہ صاحب کے دربار میں حاضری دے چکی ہیں۔ آج خواجہ غریب نواز کی دربار میں سارا علی خان اپنی فلم کی ٹیم کے ساتھ حاضری دینے پہنچی تھی یہاں درگاہ کے خادم نے انہیں زیارت کرائی اور دستاربندی کر دربار کا تبرک پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details