اجمیر:ریاست راجسھتان کے شہر اجمیر میں واقع حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ میں آج بالی ووڈ فلم ادا کار کبیر خان حاضری دینے پہنچے جہاں انہوں نے خواجہ غریب نواز کی آستانہ عالیہ پر عقیدت کی چادر اور محبت کے پھول پیش کر کامیابی کی دعا مانگی۔ کبیر خان کے ساتھ ملک ایران کی فلم پروڈیوسر راہ میڈم بھی درگاہ حاضری دینے پہنچیں۔Kabeer Khan Visit Ajmer
اس کے علاوہ اداکار نے اپنی آنے والی نئی فلم کے لیے بھی منت کا دھاگہ جنتی دروازے پر باندھا۔ درگاہ کے گدی نشین خادم سید قطب الدین سخی نے فلم اداکار کبیر خان اور ایران سے بھارت آئی فلم پروڈیوسر راہ میڈم کو درگاہ کی زیارت کرائی اور دستار بندی کر دربار کا تبرک پیش کیا۔ کبیر خان نے ٹی وی ڈرامہ 'اترن' میں اداکاری کی ہے، جبکہ ان کی پہلی فلم 'انکاؤنٹر' رہی ہے۔
Kabeer Khan Visit Ajmer: ٹی وی اداکار کبیر خان اجمیر شریف درگاہ حاضری دینے پہنچے - ٹی وی اداکار کبیر خان
حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ میں آج بالی ووڈ فلم ادا کار کبیر خان حاضری دینے پہنچے۔

ٹی وی اداکار کبیر خان اجمیر شریف درگاہ حاضری دینے پہنچے
ٹی وی اداکار کبیر خان اجمیر شریف درگاہ حاضری دینے پہنچے