اجمیر:بالی ووڈ کے فلمی اداکاروں کے ہم شکل بھاویش اور ونود نے اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دی۔ بھاویش سولنکی سپر اسٹار فلم اداکار سلمان خان کی طرح نظر آتے ہیں، جب کہ ونود بھی گووندا کی طرح نظر آتے ہیں۔ ان دونوں جونیئر اداکاروں کو اجمیر شریف آنے کا موقع ملا جس پر وہ بہت خوش نظر آئے۔ Junior Actors Visit Ajmer Dargah
صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی بارگاہ میں دونوں جونیئر اداکاروں نے عقائد کے مطابق عقیدت کی چادر پیش کی اور زندگی میں کامیابی کی دعا کی۔ خواجہ صاحب کے دربار میں ان کو زیارت بالی ووڈ دعاگو سید قطب الدین سخی نے کروائی اور دستار بندی کے بعد تبرک پیش کیا۔ درگاہ پر حاضری کے بعد دونوں اداکاروں نے جنتی دروازے پر منت کا دھاگہ بھی باندھا اور خواجہ صاحب سے دعائیں بھی مانگیں۔