ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی دنوں سے ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں چند افراد فائرنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس ویڈیو میں جے پور کے ٹنل میں مارپیٹ کے تعلق سے بات چیت کی جارہی ہے۔ یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔
Police Cracked Down on Those Who Made the Video Viral
اس ویڈیو کی جب تصدیق کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ ویڈیو راجستھان کے کسی علاقہ کا نہیں ہے۔
اس معاملہ پر جے پور ٹرانسپورٹ نگر علاقے کے انچارج غیاث الدین کا کہنا ہے کہ جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے وہ راجستھان کا نہیں ہے کیونکہ اس ویڈیو کی تصدیق کی جاچکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آخر یہ ویڈیو کس نے بنا یا ہے۔ بہرحال اس ویڈیو سے ماحول خراب ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ اس ویڈیو کو وائرل کر رہے ہیں ان کے خلاف پولیس کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ جب کہ چند لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس معاملہ کے تحت چند لوگوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے، اور پولیس ان تمام لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔