اجمیر:اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غوث محمد کی والدہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف اپنے بیٹے کی خیریت پوچھی۔ انہوں نے قتل کے بارے میں نہ تو اپنے بیٹے سے بات کی ہے اور نہ ہی وہ اس کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہے۔ کیونکہ وہ مرے مردہ کو اکھاڑنا نہیں چاہتی۔Accused Of Udaipur Kanhaiya Lal Mohammad Gaus Meet Family In Jail
غوث محمد کے والد رفیق محمد نے کہا کہ وہ جو بھی ہوا وہ غلط ہے۔ کوئی باپ اپنے بیٹے کو غلط کرنا نہیں سکھاتا ہے۔ اس واقعے سے پہلے بھی غوث محمّد گھر میں رہتا تھا۔ گھر میں کبھی لڑائی نہیں ہوئی۔ غوث کی غلطی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ سب سے معافی مانگتے ہیں۔ یہ ہمارا ملک ہے، ہماری آبائی سرزمین ہے۔یہاں ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ ہندو اور مسلمان الگ نہیں بلکہ بھائی ہیں۔