اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسان کا پیسہ چرانے والا ملزم گرفتار - ملزم سورج اور پون ابھی بھی مفرور ہیں جن کی تلاش کی جارہی ہے

ریاست مدھیہ پردیش کے شیوپور کوتوالی پولس نے ایک کسان سے پونے پانچ لاکھ روپے کی چوری کے معاملے کے ایک ملزم کو راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور سے گرفتار کرکے چوری کیے گئے روپے برآمد کرلیا۔ اس معاملے کے دو ملزم ابھی بھی فرار ہیں جن کی تلاش کی جارہی ہے۔

کسان کا پیسہ چرانے والا ملزم گرفتار
کسان کا پیسہ چرانے والا ملزم گرفتار

By

Published : Jan 23, 2020, 7:58 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 3:53 AM IST

ضلع پولس انسپکٹر ناگیندر سنگھ نے اس معاملے کا خلاصہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تین ہفتے قبل کسان پرکاش مینا گاؤں بہروادہ کے ایک بینک سے پیسے نکالے تھے لیکن جب کسان نے اپنے جھولے کو دیکھا تو اس میں سے 4 لاکھ 78 ہزار روپے غائب تھے۔ اس کے بعد پولس نے کئی سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے دو موٹر سائیکل سواروں کو نشاندہی کرکے ان کی تلاش شروع کی۔

اس درمیان پولس کو ایک ملزم کے راجستھان کے سوائی مادھوپور میں ہونے کی جانکاری پر پولس کی ایک ٹیم کو وہاں بھیجا گیا، جس نے ملزم پرہلاد بابریا کو گرفتار کرکے کسان سے چرائے گئے روپے برآمد کرلیے۔ اس معاملے کے دو دیگر ملزم سورج اور پون ابھی بھی مفرور ہیں جن کی تلاش کی جارہی ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 3:53 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details