ریاست راجستھان میں سرحدی ضلع باڑمیر کے گڈراروڈ تھانہ علاقہ میں گجرات اے ٹی ایس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار دہائی پہلے بنک میں لوٹ پاٹ اور قتل کے تین معاملوں میں ملوث ملزم کو آج گرفتار کیا۔
ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ آف پولس آنند شرما نے بتایا 'گاڈراروڈ تھانہ علاقہ میں رہنے والے شکتی دان سال 1982 میں بنک ڈکیتی اور قتل کے تین معاملوں میں ملوث تھا جسے باڈمیر پولس نے تفتیش کے بعد گجرات کی اے ٹی ایس ٹیم کو سونپا'۔
انہوں نے بتایا 'گجرات پولس کی اے ٹی ایس ٹیم ملزم کو لے کر گجرات روانہ ہوگئی ہے'۔