جے پور: راجستھان میں انسداد بدعنوانی بیورو (ACB) نے آج سیکر میں ایک شخص کو پولیس کے نام پر ایک لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ اے سی بی کے ڈائرکٹر جنرل بھگوان لال سونی نے کہا کہ شکایت کنندہ نے اے سی بی کی سیکر یونٹ سے شکایت کی کہ جے پور ضلع کے چومو پولیس اسٹیشن سے پکڑی گئی غیر قانونی شراب کے معاملے کی ایف آئی آر میں اس کا نام ظاہر نہ ہونے دینے کے بدلے میں اس کے جاننے والے کے کہنے پر بروکر مہیپال جاکھڑ کی جانب سے دو لاکھ روپے کی رشوت مانگی جا رہی ہے۔ACB arrests a man for taking bribe
اس پر اے سی بی کی ٹیم نے تصدیق کے بعد سیکر ضلع کے ادھیوگ نگر تھانہ علاقے کے بروکر مہیپال جاکھڑ ساکن داسا کی دھانی کو شکایت کنندہ سے ایک لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ شکایت کنندہ سے شکایت کی تصدیق کے دوران مہیپال جاکھڑ نے اپنے جاننے والے سرپنچ عرف رام لال کے ذریعے ایک لاکھ روپے لئے تھے۔ ملزم سے اس کیس میں دیگر مشتبہ بروکرز، پولیس افسران اور ملازمین کے ملوث ہونے کے بارے میں اچھی طرح سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔