جے پور: راجستھان میں بین الاقوامی اولمپک دن 23 جون سے شروع ہونے والے راجیو گاندھی دیہی اور شہری اولمپک کھیلوں کو لے کر ریاست کے لوگوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے اور اس میں حصہ لینے کے لیے تقریباً 54 لاکھ لوگوں نے اپنا رجسٹریشن کرایا ہے جو ایک عالمی ریکارڈ ہوگا۔ وزیراعلی اشوک گہلوت کی پہل پر ریاست میں گزشتہ سال 29 اگست سے راجیو گاندھی دیہی اولمپک کھیلوں کی شروعات ہوئی تھی اور اس میں تین لاکھ لوگوں کی شرکت سے ملی کامیابی کے بعد گہلوت نے شہری علاقوں میں بھی ان کھیلوں کو منعقد کرنے کا اعلان کیا اور اب دیہی اور شہری علاقوں میں یہ کھیل ایک ساتھ بین الاقوامی اولمپک دن 23 جون سے شروع ہونے جا رہا ہے جس میں شرکت کی آخری تاریخ 15 جون کی شام تک 53 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد نے ان کھیلوں میں شرکت کے لیے اپنا رجسٹریشن کرایاہے جو دنیا میں پہلی بار کسی بھی مقابلے میں اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑی حصہ لیں گے اور راجستھان عالمی ریکارڈ قائم کرے گا۔
محکمہ کھیل کے سکریٹری (ایڈمنسٹریٹو) نریش کمار ٹھکرال نے بتایا کہ دیہی ولمپک کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے 41 لاکھ 48 ہزار سے زائدلوگوں نے اپنا رجسٹریشن کرایا ہے جبکہ اشہری اولمپک کھیلوں کے لیے 12 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد نے اپنا رجسٹریشن کرایا ہے۔ جمعرات کی شام تک دیہی اولمپک کھیلوں میں سب سے زیادہ 12 لاکھ 48 ہزار 622 رجسٹریشن کبڈی مقابلے کے لئے ہو ئے ہیں۔ ان میں سے 9 لاکھ 72 ہزار 992 مرد اور 2 لاکھ 75 ہزار 554 خواتین ہیں۔ ٹینس بال کرکٹ کے لیے کل 8 لاکھ 1 ہزار 82 رجسٹریشن ہوئے ہیں جن میں 7 لاکھ 26 ہزار 570 مرد اور 74 ہزار 485 خواتین ہیں۔ رساکشی مقابلے کے لیے 7 لاکھ 67 ہزار 919 رجسٹریشن میں سے 5097 مردوں اور 7 لاکھ 62 ہزار 667 خواتین ہیں۔
اسی طرح کھو کھو کے مقابلے کے لیے کل 5 لاکھ 82 ہزار 674 رجسٹریشن ہوئیہیں جن میں سے 3234 مرد اور 5 لاکھ 79 ہزار 439 خواتین ہیں۔ والی بال کے لئے 3 لاکھ 38 ہزار 339 رجسٹریشن میں سے 2 لاکھ 70 ہزار 213 مردوں اور 68 ہزار 106 خواتین کے ہیں۔ جبکہ فٹ بال کے لیے 2 لاکھ 87 ہزار 194 رجسٹریشن میں سے 2 لاکھ 34 ہزار 222 مردوں اور 52 ہزار 957 خواتین کے ہیں۔ شوٹنگ بال کے لیے 1 لاکھ 31 ہزار 341 رجسٹریشن میں سے 1 لاکھ 28 ہزار 976 مردوں اور 2364 خواتین کے ہیں۔ ٹھکرال نے بتایا کہشہری اولمپک کھیلوں میں ٹینس بال کرکٹ کے لیے سب سے زیادہ 2 لاکھ 72 ہزار 802 رجسٹریشن ہوئے ہیں، جن میں سے 2 لاکھ 50 ہزار 345 مرد اور 22 ہزار 447 خواتین ہیں۔ ایتھلیٹکس (100 میٹر) کے لیے 2 لاکھ 62 ہزار 668 رجسٹریشن ہوئے ہیں جن میں سے 1 لاکھ 37 ہزار 261 مرد اور 1 لاکھ 25 ہزار 393 خواتین ہیں۔ ایتھلیٹکس (200 میٹر) کے لیے 1 لاکھ 14 ہزار 448 رجسٹریشن میں سے 65 ہزار 692 مرد اور 48 ہزار 752 خواتین ہیں۔