اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور کے کربلا علاقے میں نوجوان کا قتل - معاملہ دیر شام کربلا درگاہ کے قریب کا بتایا جا رہا

قتل کا معاملہ سامنے آنے کے بعد موقع پر موجود لوگوں نے راجستھان پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد جے پور کمشنریٹ کی برہم پوری پولیس موقع پر پہنچی زخمی معراج کو ہسپتال پہنچایا لیکن دوران علاج معراج کی موت ہوگئی۔

جے پور کے کربلا علاقے میں نوجوان کا قتل
جے پور کے کربلا علاقے میں نوجوان کا قتل

By

Published : Sep 30, 2021, 3:17 AM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کربلا علاقے میں چاقو مار کر ایک نوجوان کو قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ہلاک ہونے والے شخص کا نام معراج عرف بابا خان بتایا جارہا ہے، یہ پورا معاملہ دیر شام کربلا درگاہ کے قریب کا بتایا جا رہا ہے۔

جے پور کے کربلا علاقے میں نوجوان کا قتل

قتل کا معاملہ سامنے آنے کے بعد موقع پر موجود لوگوں نے راجستھان پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد جےپور کمشنریٹ کی برہم پوری پولیس موقع پر پہنچی زخمی معراج کو ہسپتال پہنچایا۔

علاج کے دوران ہی معراج کی موت ہوگئی، جس کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسران کربلا در گاہ پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔

فی الحال پولیس اس معاملے کی تفتیش میں لگی ہوئی ہے تاکہ مجرم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ علاقے میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے تاکہ کسی طرح کے جھگڑے و دیگر واقعات پیش نہ آئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details