ریلوے ذرائع نے بتایا کہ الور۔متھرا ریلوے لائن پر گووندگڑھ کے نزدیک مستپور گاؤں کے ریلوے پھاٹک نمبر 70 پر دیر رات دس بجے سکھ دیو سنگھ (23) کانوں میں ایئر فون لگاکر موبائل پر گانے سنتے ہوئے پٹری پار کررہا تھا کہ اچانک ریلوے کا انجن آگیا۔
ایئر فون لگا کر گانا سنتے نوجوان کی ٹرین کی زد میں آنے سے موت - مستپور گاؤں
راجستھان کے الور ضلع کے گوبند گڑھ میں ایک نوجوان کو کانوں میں ایئر فون لگا کر گانا سننے کی قیمت اپنی جان گنواکر ادا کرنی پڑی۔
ایئر فون لگا کر گانا سنتے نوجوان کی ٹرین کی زد میں آنے سے موت
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے کئی بار سیٹی بجائی لیکن نوجوان کان میں ایئر فون لگانے کی وجہ سے اسے سن نہیں سکا اور انجن کی زد میں آنے سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد گھروالوں کے سپرد کردی گئی ہے۔