موجودہ وقت میں اگر شادی کی بات کی جائے تو بغیر فضول خرچی کے شادی مکمل نہیں ہوتی۔ اکثر شادیوں میں لاکھوں روپے دکھاوے کے نام پر خرچ کیے جاتے ہیں لیکن آج دارالحکومت جے پور میں ایک انوکھی شادی ہوئی ہے جو جے پور میں موضوع بحث ہے۔
اطلاعات کے مطابق جے پور کے لوسل سے تعلق رکھنے والے آفتاب حسین نے دارالحکومت جے پور کے رہائشی محمد ایوب کی صاحبزادی سے آج نکاح کیا ہے۔ آفتاب حسین کی یہ شادی بغیر جہیز کے ہوئی جو علاقے میں موضوع بحث ہے۔