اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: شراب فروخت کرنے کا انوکھا انداز - jaipur alcohol latest news

دارالحکومت جے پور میں آلو اور پیاز کی طرح آواز لگاتے ہوئے شراب فروخت کی جارہی ہے۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

جے پور: شراب فروخت کرنے کا انوکھا انداز
جے پور: شراب فروخت کرنے کا انوکھا انداز

By

Published : Jun 20, 2021, 12:02 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں انوکھے انداز سے شراب فروخت کرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ یہا آلو اور پیاز کی طرح آوازیں دے کر شراب بیچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس کے بارے میں بہت سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔ تاہم، ای ٹی وی بھارت اس وائرل ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

ویڈیو جے پور کے جھوٹواڑہ علاقے کے کالواڑ روڈ کی بتائی جارہی ہے، جہاں آلو اور پیاز کی طرح آواز دے کر شراب فروخت کی جارہی ہے۔ شراب کی قیمتوں میں بھاری چھوٹ کا ایک ہورڈنگ بورڈ بھی دکان کے باہر لگایا گیا ہے۔ بورڈ پر دیشی اور انگریزی شراب میں بھاری چھوٹ لکھ کر تشہیر بھی کی جارہی ہے۔

جے پور: شراب فروخت کرنے کا انوکھا انداز

ویڈیو میں یہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ 'کس طرح دو دکاندار آپس میں مسابقت کی وجہ سے صارفین کو آواز کے ذریعہ بلا رہے ہیں۔ سستی شراب کا لالچ دے کر صارفین کو راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Viral Video: خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر نوجوان کی زبردست پٹائی

قوانین کے مطابق شراب کو کم سے کم قیمت پر فروخت نہیں کیا جاسکتا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے ایکسائز حکام پر بہت سارے سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اس طرح قوانین کی خلاف ورزی کرکے شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details