ریاست راجستھان کے شہر کوٹہ میں واقع لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی رہائش گاہ پر اچانک کہیں سے چار فٹ لمبا سانپ نکل آیا۔ یہ سانپ اوم برلا کی رہائش گاہ پر تعینات پولیس کانسٹیبل جگراج میڑا کی بائیک پر بیٹھا دیکھا گیا، جس کی اطلاع اسنیک کیچر کو دی گئی۔
سانپ پکڑنے والے گووند شرما نے سانپ کو پکڑ کر چمبل ندی کے کنارے لے جا کر چھوڑ دیا۔