جودھ پور کے مارواڑ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے ذریعہ تشکیل شدہ فیروز خان میموریل سینیر سیکندڑی اسکول کے میٹنگ ہال میں سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں روشنی سید نے کہاں کی اپنی ہمت، طاقت اور صلاحیت کی بنیاد پر کسی بھی وبا سے لڑا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں ذہنی سکون کے ساتھ آگے بڑھنا بے حد ضروری ہے۔
'اپنی طاقت اور صلاحیت سے کورونا کو شکست دیا جا سکتا ہے'
ریاست راجستھان کے جودھ پور شہر میں کووڈ 19 کو لیکر عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ایک سیمینار منعقد کیا گیا، جہاں دانشوروں نے کرونا وبا سے زندگی کو محفوظ رکھنے کے نسخے بتائے۔
اسی طرح سوسائٹی کے سی ای او محمد عتیق نے بھی موجودہ وقت پر نظرثانی کرتے ہوئے کہاں کہ ہر انسان کو فزیکل ایکٹیویٹی کرنی چاہیے جس سے ہمارے جسم میں بلڈ سرکولیشن برابر حرکت میں رہے، اسی طرح ریاستی حکومت، وزارت ہاوس کے ایڈوائزر وید پرکاش تیاگی نے بھی کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے آیور ویدک نسخوں کی جانکاری مہیا کرائیں۔
اس سیمینار کا مقصد کورونا وبا کے اس مرحلے میں زندگی میں کیسے آگے بڑھا جائے نیز اس معاملے میں لوگوں کو بیداری پیدا کرنا اور فطرت سے وابستہ رہنے اور خوش رہنے کا پیغام دینا تھا۔