اردو

urdu

ETV Bharat / state

'خواجہ معین الدین چشتی کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے' - مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا

ایم ایس او کے قومی صدر شجاعت علی قادری نے بتایا کہ 'انسانیت اور بھائی چارہ کو عام کرنے کی نیت سے 'ایم ایس او' کی جانب سے دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا'۔

'خواجہ معین الدین چشتی کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے'

By

Published : Sep 28, 2019, 7:53 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 9:25 AM IST


ریاست راجستھان کے اجمیر شہر میں دہشتگردی کے خلاف ایم ایس او یعنی مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس کا آغاز ہوا، جس میں ملک بھر کے ایم ایس او کے کارکنان نے شرکت کی۔

'خواجہ معین الدین چشتی کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے'


ایم ایس او کے قومی صدر شجاعت علی قادری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'اس پروگرام میں قرآن اور حدیث کی روشنی میں دہشتگردی کو نہ پسند بتایا گیا ہے اور انسانیت و بھائی چارہ فروغ دینے کے لیے حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے پیغام عام کرنے کو کہا گیا'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'انسانیت اور بھائی چارہ کو عام کرنے کی نیت سے ایم ایس او یعنی مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کی جانب سے دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے'۔

تنظیم کے صدر نے بتایا کہ 'اس کانفرنس میں ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے کارکنان نے اپنا اپنا تبادلہ خیال پیش کیا'۔

ایم ایس او کے صدر شجاعت علی قادری نے بتایا کہ 'پانچ لاکھ اسٹوڈنٹس اس تنظیم سے منسلک ہیں، قوم کی بھلائی اور معاشرے میں تعلیمی بیداری لانے کے لئے کافی کام کیا ہے'۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 9:25 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details