اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر: مال بردار گاڑی کی زد میں آنے سے نوجوان ہلاک - ajmer train accident news

مانگلیاواس پولیس چوکی انچارج بدرالدین نے بتایا کہ 'ایک نوجوان مال بردار گاڑی کے نیچے دو حصوں میں پڑا ہوا تھا جسے مقامی باشندوں اور ریلوے ملازمین کی مدد سے باہر نکالا گیا۔'

اجمیر: مال بردار گاڑی کی زد میں آنے سے نوجوان ہلاک
اجمیر: مال بردار گاڑی کی زد میں آنے سے نوجوان ہلاک

By

Published : Nov 6, 2021, 7:27 AM IST

Updated : Nov 6, 2021, 1:09 PM IST

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر کے مانگلیاواس پولیس اسٹیشن علاقے میں سرادھنا پلیہ کے قریب مال بردار گاڑی کی زد میں آنے سے بیاور تیجا چوک کے رہائشی یوگیش کمار سونی کی موت ہوگئی۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر مانگلیاواس پولیس موقع پر پہنچی۔

مانگلیاواس پولیس چوکی انچارج بدرالدین نے بتایا کہ 'ایک نوجوان مال بردار گاڑی کے نیچے دو حصوں میں پڑا ہوا تھا جسے مقامی باشندوں اور ریلوے ملازمین کی مدد سے باہر نکالا گیا۔'

اجمیر: مال بردار گاڑی کی زد میں آنے سے نوجوان ہلاک

انہوں نے بتایا کہ 'لاش کے پاس سے موبائل فون اور ویلیٹ برآمد ہوا ہے جس میں کچھ دستاویز سے لاش کی شناخت کی گئی ہے۔'

پولیس تفتیش میں لاش کی شناخت بیاور کے رہائشی، یوگیش کمار سونی کے طور پر ہوئی ہے۔ لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ معاملہ خودکشی کا ہے یا یہ کوئی حادثہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد: مورتی بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، 2 افراد ہلاک

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اجمیر کے جواہر لال نہرو ہاسپٹل بھیج دیا اور معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

Last Updated : Nov 6, 2021, 1:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details