ریاست راجستھان کے شری گنگا نگر میں ایک میرج ویب سائٹ کے ذریعےشادی کا جھانسا دیکر ایک لڑکی کے ساتھ ریپ کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔
متاثرہ لڑکی کا الزام ہے میرج ویب سائٹ کے ذریعے دوستی ہونے کے بعد نوجوان اسے شادی کرنے کا جھانسہ دیکر اس کا ریپ کرتا رہا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
خواتین پولیس اسٹیشن کے مطابق پرانی آبادی میں رہنے والی 26سالہ لڑکی نے معاملہ درج کراکے بتایا کہ 2016میں اس نے شادی کے لئے میرج ویب سائٹ پر اپنا پروفائل اپ لوڈ کیا تھا۔ جس کے کچھ دن بعد ہریانہ پانی پت کا باشندہ رویندر راوت سےاس کی دوستی ہوگئی۔