اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس ایم ایس ہسپتال کے ایک کمرے میں آتشزدگی

دارالحکومت جے پور کے سوائی مان سنگھ ہسپتال کے ایک کمرے میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ایس ایم ایس ہسپتال کے ایک کمرے میں آتشزدگی
ایس ایم ایس ہسپتال کے ایک کمرے میں آتشزدگی

By

Published : May 15, 2020, 4:37 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے سوائی مان سنگھ (ایس ایم ایس) ہسپتال کے پہلے اے بی وارڈ کے پاس آج صبح ایک کمرے میں آگ لگ گئی۔
موصولہ اطلاع کے مطابق، آج صبح اے بی وارڈ کے پاس فیکلٹی روم میں اچانک آگ لگ گئی۔ موقع پر پہنچے فائر بریگیڈ نے تقریباََ ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

آگ لگنے سے گیلری میں دھواں بھر گیا اور افرا تفری مچ گئی۔ آگ کے کمرے سے باہر پھیلنے سے پہلے ہی قابو پا لینے سے بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا۔ آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details