اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڑے پیر صاحب کی درگاہ پر جلد ڈاکیومینٹری بنائی جائے گی: درگاہ کے سجادہ نشین - راجستھان کے ناگور ضلع ہیڈکوارٹر

ریاست راجستھان کے ناگور ضلع ہیڈکوارٹر پر واقع سیدنا سیف الدین عبدالوہاب جیلانی رحمتہ اللہ علیہ جن کی درگاہ کو بڑے پیر صاحب کی درگاہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ان پر جلد ہی ڈاکیومینٹری بنائی جائے گی۔ اس بات کا اعلان درگاہ بڑے پیر صاحب کی درگاہ کے سجادہ نشین سید صداقت علی جیلانی نے کیا ہے۔

بڑے پیر صاحب کی درگاہ پر جلد ڈاکومنٹری بنائی جائے گی: درگاہ کے سجادہ نشین
بڑے پیر صاحب کی درگاہ پر جلد ڈاکومنٹری بنائی جائے گی: درگاہ کے سجادہ نشین

By

Published : Jun 24, 2021, 9:21 AM IST

سید صداقت علی جیلانی نے بتایا کہ راجستھان کے ناگور ضلع ہیڈکوارٹر پر سید سیف الدین جیلانی روڈ پر سیدنا سیف الدین عبدالوہاب جیلانی کا مزار شریف واقع ہے، جو درگاہ بڑے پیر صاحب کے نام سے مشہور ہے۔

انہوں نے مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ یہ درگاہ پورے بھارت میں قادریہ برادری کی سب سے بڑی درگاہ ہے اور بھارت میں قادریہ برادری کے بانی سیدنا عبد الوہاب جیلانی ہے۔

بڑے پیر صاحب کی درگاہ پر جلد ڈاکومنٹری بنائی جائے گی: درگاہ کے سجادہ نشین

انہوں نے بتایا کہ سیدنا عبدالوہاب جیلانی سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کے سب سے بڑے صاحبزادے ہیں اور حضرت غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کا مزار شریف بغداد شریف میں واقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم سیدنا سیف الدین عبدالوہاب جیلانی رحمتہ اللہ علیہ پر ایک ڈاکیومینٹری تیار کرنے جا رہے ہیں۔ اس ڈاکیومینٹری کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ہی ڈاکیومینٹری پوری بن کر منظر عام پر آئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکیومینٹری میں ان کی زندگی سے متعلق اہم باتوں کو بتایا جائے گا، ان کی پیدائش، ان کے بغداد سے ناگور آنے، ان کے وصال سمیت دیگر ضروری باتوں کو بتایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چند لوگوں کی موجودگی میں عرس تقریب

ABOUT THE AUTHOR

...view details