اتر پردیش سے سماج وادی پارٹی کے 8 اراکین کا وفد Delegation of 8 Members of Samajwadi Party اکھلیش یادو کی چادر لے کر اجمیر پہنچا۔ جنہوں نے خواجہ صاحب کے مزار پر اکھلیش یادو کی جانب سے چادر چڑھائی۔ اس دوران وفد کے اراکین نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں اکھلیش یادو کے وزیراعلیٰ بننے کے لیے خصوصی دعا Special Prayer for Akhilesh Yadav to Become Chief Minister مانگی۔
Samajwadi Party Leaders in Ajmer Dargah: سماجوادی پارٹی کے وفد نے درگاہ اجمیر شریف میں چادر چڑھائی - اجمیر کی خبریں
راجستھان کے اجمیر میں اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو کی جانب سے On Behlaf of Akhilesh Yadav حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی بارگاہ میں چادر Cahdar at Khaja Gareeb Nawaz Dargah چڑھائی گئی۔
سماجوادی پارٹی کے وفد نے درگاہ اجمیر شریف میں چادر چڑھائی
درگاہ انجمن کمیٹی کے سیکرٹری واحد حسین انگارہ شاہ نے ان تمام ارکان کو خوش آمدید کہا اور انہیں درگاہ کی زیارت کروائی اور دستار بندی کی۔
گروپ کے سربراہ کے مطابق اکھلیش یادو نے خود چادر ان کے حوالے کی اور انہیں خواجہ صاحب کی مزار پر پیش کرنے کو کہا اور خوش حالی کی خواہشات کا پیغام بھیجا۔