جےپور: عالمی شہرت یافتہ صوفی حضرت خواجہ حسن معین الدین چشتیؒ کا 810 وا عرس Urs Of Khwaja Moinuddin Chishti مبارک بھلے ہی اجمیر میں ہو لیکن اس کی رونق جےپور میں دیکھا جارہا ہے۔
اجمیر شریف میں واقع حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے 810ویں عرس کا انعقاد کیا گیا ہے، اس وجہ سے ملک کے مختلف حصے سے عقدتمندوں کا خواجہ غریب نواز کے درگاہ پر آنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
اس حوالے جے پور کے رامگڈھ موڑ علاقہ میں واقع کربلا درگاہ میں زائرینوں کے قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے کربلا درگاہ علاقہ میں ایک الگ ہی رونق نظر آ رہی ہے۔