اردو

urdu

By

Published : Aug 10, 2022, 5:41 PM IST

ETV Bharat / state

Reet Exam: ریٹ امتحان میں دوسرے کی جگہ پر امتحان دینے والے کانسٹیبل برطرف

راجستھان کے ضلع چتوڑ گڑھ میں ایک کانسٹیبل ریٹ امتحان میں دوسرے کی جگہ پر امتحان دے رہا تھا، جسے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ راجستھان میں گذشتہ سال منعقدہ ٹیچر اہلیت ریٹ امتحان میں اس کانسٹیبل نے اصلی امیدوار کی جگہ جعلی دستاویزات تیار کرکے خود امتحان میں شرکت کی تھی۔ Constable Caught Giving Exam Instead of Second

Etv Bharat
Etv Bharat

چتوڑ گڑھ:راجستھان کے ضلع چتوڑ گڑھ کی پولیس کے ایک کانسٹیبل کو جس نے راجستھان میں گزشتہ سال منعقدہ ٹیچر اہلیت ریٹ امتحان میں اصلی امیدوار کی جگہ جعلی دستاویزات تیار کرکے خود امتحان میں شرکت کی تھی، جنہیں ریاستی ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے۔Constable Caught Giving Exam Instead of Second

پولیس سپرنٹنڈنٹ راجن دشینت نے بتایا کہ سال 2018 میں کانسٹیبل کے عہدے پر بھرتی ہونے والے اشوک کمار کافی عرصے سے رضاکارانہ طور پر غیر حاضر تھے، جن کی تربیتی مدت بھی پوری نہیں ہوئی تھی۔

غیر حاضری کے دوران کانسٹیبل اشوک کمار کو ریٹ امتحان میں جعلی دستاویزات تیار کرکے ساتھی ملزمان کے ساتھ ملی بھگت کرکے امتحان میں امیدوار کو کامیاب کرانے اور نوکری دلانے کے نام پر رقم لینے کے معاملے میں ریاستی ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریٹ امتحان میں مشکوک سرگرمیوں میں ملوث چار افسران اور 16 ملازمین معطل

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details