ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع عالمی شہرت کی حامل حضرت خواجہ غریبؒ کے 810ویں عرس مبارک کے موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے آج صبح گیارہ بجے چادر پیش کی گئی ۔یہ چادر درگاہ کمیٹی کے نائب صدر منور خان کے حوالے کی گئی تھی۔Rajnath Singh presents 'chadar' for offering at Ajmer Sharif Dargah
Rajnath Singh presents 'chadar: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی جانب سے اجمیر درگاہ پر چادر پیش کی گئی - خواجہ غریب نوازؒ کا عرس
حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ پر آج وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی جانب سے چادر پیش کی گئی۔ Rajnath Singh presents 'chadar' for offering at Ajmer Sharif Dargah
چادر پیش کی گئی
رواں برس ہونے والے عرس کے موقع پر عالمی وبا کورونا سے ملک و قوم کی حفاظت کی دعا مانگی گئی۔انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ کورونا گائیڈ لائین پر عمل آوری کرتے ہوئے چادر پیش کی گئی ۔اس موقع پر محمد رضی خان ،رمضان خان عبدالروف سمیت متعدد شخصیات موجود تھیں۔
-
مزید پڑھیں:810th Urs of Khawaja Moinuddin Chishti: وزیراعظم مودی نے اجمیر شریف درگاہ کے لیے چادر بھیجی
واضح رہے کہ خواجہ غریب نواز کا یہ 810واں عرس مبارک ہے۔ جس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں زائرین اجمیر پہنچیں گے۔یہی وجہ ہے کہ ضلع انتظامیہ نے زائرین کی سہولیات اور حفاظتی اعتبار سے مکمل انتظام کر نے میں مصروف ہے۔