اردو

urdu

ETV Bharat / state

Unclaimed Car in Jaipur Cemetery: قبرستان میں لاوارث حالت میں کار پائی گئی - جے پورکی خبریں

کار ملنے کے بعد After Getting The Car علاقے کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی Locals Informed The Police۔ جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کار کو اپنے قبضے میں لے لیا۔Unclaimed Car in Jaipur Cemetery

قبرستان میں لاوارث حالت میں کار پائی گئی
قبرستان میں لاوارث حالت میں کار پائی گئی

By

Published : Jan 5, 2022, 4:11 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے گھاٹ گیٹ علاقہ میں واقع قبرستان میں ایک کار لاوارث حالت میں ملی۔A Car was Found Unclaimed in a Cemetery

کار ملنے کے بعد میں علاقے کے لوگوں کی جانب سے راجستھان پولیس کو اطلاع دی گئی۔ جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کار کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ قبروں کو نقصان Damage to Graves بھی پہنچا ہے۔

قبرستان میں لاوارث حالت میں کار پائی گئی

فی الحال کار کب اور کہاں سے قبرستان میں پہنچی تھی اس بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ قبرستان کمیٹی Graveyard Committee کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ قبرستان میں فاتحہ پڑھنے کے لیے پہنچے تھے۔ اس دوران ان تمام لوگوں کو یہاں پر یہ کار نظر آئی۔ ان لوگوں نے ہم لوگوں کو اطلاع دی جس کے بعد ہم نے صبح آٹھ بجے علاقے کے مقامی تھانے کو مطلع کیا۔ بعد ازیں پولیس موقع پر پہنچی۔ اور آگے کی کارروائی کو عمل میں لایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Delhi High Court Instruction to MCD:'ایم سی ڈی جامعہ نگر قبرستان سے تجاوزات ہٹائے'

عہدیداران کا کہنا ہے کہ فی الحال کار کیسے اور کس طرح سے یہاں پر پہنچی ہے اس بارے میں ہم لوگ کچھ نہی کہہ سکتے پولیس آگے کی کارروائی کر رہی ہے جلد ہی خلاصہ کیا جائے گا۔

جے پور کے گھاٹ گیٹ علاقے میں واقع قبرستان ایک کافی بڑا قبرستان ہے، اس قبرستان کے دروازے 24 گھنٹے کھلے رہتے ہیں، جانور یہاں پر گھومتے نظر آتے ہیں۔ کسی بھی دروازے پر کوئی بھی چوکیدار یہاں پر موجود نہیں رہتا۔ قبرستان کو لے کر کئی مرتبہ مختلف تنظیموں کی جانب سے سکیورٹی انتظامات کو لے کر احتجاجی مظاہرے بھی کیے جا چکے ہیں۔ لیکن پھر بھی کسی طرح سے کوئی توجہ اس جانب نہیں دی جاتی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details