دوسہ: دوسہ کلکٹریٹ سرکل کے قریب بس بے قابو ہو کر ریلوے ٹریک پر گرنے سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔دوسہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راجکمار کاسوا کا کہنا ہے کہ، "حادثے کے بعد، 28 لوگوں کو اسپتال لایا گیا، جن میں سے 4 کی موت ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر زخمیوں کا علاج کر رہے ہیں۔ ایس ڈی ایم کو واقعہ کی تحقیقات کے لیے موقع پر بھیجا گیا ہے"۔۔ جانکاری کے مطابق بس ہریدوار سے ادے پور جا رہی تھی۔ بس میں میں 30 سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ یہ واقعہ دوسہ کلکٹریٹ کے قریب پیش آیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ یہ بس صبح 2:15 بجے ایک اوور برج سے دوسہ میں ریلوے ٹریک پر جا گری۔
بے قابو بس ریلوے ٹریک پر گر گئی، 4 افراد ہلاک - بے قابو ہو کر ریلوے ٹریک پر گرنے سے چار افراد ہلاک
دوسہ کلکٹریٹ سرکل کے قریب بس بے قابو ہو کر ریلوے ٹریک پر گرنے سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ Rajasthan Accident
Published : Nov 6, 2023, 8:30 AM IST
|Updated : Nov 6, 2023, 8:41 AM IST
یہ بھی پڑھیں:وجیانگرم ٹرین حادثے میں اب تک 14 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
بس حادثے کے بعد جے پور دہلی ریلوے روٹ پر ٹرینوں کا آپریشن کئی گھنٹے تک بند رہا۔ عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی بس بے قابو ہوکر ریلوے ٹریک پر گری، بس کے اندر سوار مسافروں نے چیخنا چلّانا شروع کردیا۔ بس حادثہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں چار افراد کو مردہ قرار دیا گیا۔