اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر: مغل بادشاہ کے بیٹے 'دارا شکوہ' پر مبنی کتاب کا اجرا

بھارت میں مغلیہ سلطنت کے شہزادے دارا شکوہ کی زندگی پر مبنی ایک کتاب تحریرکی گئی ہے جس کے مصنف کولکاتہ کے اویک چندا ہیں اور انہوں نے اس کا اجراء اجمیر شریف درگاہ میں کیا اور اس کتاب کی پہلی کاپی حضرت خواجہ معین الدینؒ کے دربار میں پیش کر کے شکر ادا کیا، نیز کامیابی کی دعائیں مانگی۔

مغل بادشاہ کے بیٹے دارا شکوہ پر مبنی کتاب
مغل بادشاہ کے بیٹے دارا شکوہ پر مبنی کتاب

By

Published : Jan 5, 2020, 6:59 PM IST

حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ راجستھان کے شہر اجمیر میں ہے اور مغلیہ سلطنت کے بادشاہوں کی بے حد عقیدت رہی ہے۔ مغل بادشاہ اکبر، جہانگیر سے لے کر بہادر شاہ ظفر تک کہ سبھی حکمرانوں نے خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں اپنی عقیدت پیش کر کے روحانی فیض حاصل کی ہے۔

مغل بادشاہ کے بیٹے دارا شکوہ پر مبنی کتاب، ویڈیو

ایسے میں مغلیہ خاندان کی نسبت حضرت خواجہ غریب نواز سے بنتی چلی گئی جبکہ شاہجہاں کے بیٹے دارا شکوہ کی پیدائش اجمیر میں ہوئی۔

دہلی اور کولکاتہ کے کالج سے معیشت کی تعلیم حاصل کرنے والے اویک چندا کے دل میں سنہ 2016 میں دارالشکوہ کی زندگی پر کتاب لکھنے کی خواہش پیدا ہوئی اور ڈھائی برس وقفے میں اس کتاب کو مکمل کیا اور اس کا نام 'دارا شکوہ: دی مین ہو ووڈ بی کنگ' رکھا۔

20 مارچ سنہ 1615 میں اجمیر کی سرزمین پر پیدا ہوئے دارا شکوہ پر اویک چندا کی یہ کتاب مغلیہ حکمرانوں کے کرداروں سے جوڑتے ہوئے دارا شکوہ کی زندگی کو خوبصورت بناتی ہے۔

اویک چندا نے کہا کہ انہوں نے انتہائی ذمہ داری اور سنجیدگی سے اس کتاب کو ڈھائی برسوں میں مکمل کیا ہے اور اس کا پہلا شمارہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں پیش کیا گیا ہے۔

اجمیر شریف اپنی اہلیہ کے ساتھ پہنچے اویک چندا کو درگاہ کے خادم حاجی سید فاروق چشتی نے زیارت کرائی اور دربار کی دستار بندی کر کے تبرک پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details