ریاست راجستھان کے ضلع دوسہ کے رہائشی کرن بیروا اور اکشے عرف آشو مینا نے ایک شخص کو ہنی ٹریپ کے معاملے میں میں پھنسا لیا۔ 28 جنوری کو ڈوسہ شہر کے رام نگر کالونی کے رہائشی وشرام بیروا نے تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کرایا کہ سنہ 2016 میں ایک نامعلوم خاتون نے اس سے فون پر بات کی اور خود کو بطور طلاق بتا کر دوستی کرلی۔
راجستھان: ہنی ٹریپ معاملے میں دو گرفتار اس کے بعد خاتون نے وشرام بیروا کو اپنی دام الفت میں پھنسا لیا اور اس کے بعد خاتون نے ریپ کی دھمکی دیکر وشرام بیروا سے تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے ہڑپ لیے۔
بار بار بلیک میلنگ سے پریشان ہوکر وشرام بیروا نے تھانے میں مقدمہ درج کرایا۔ متاثرہ شخص نے شکایت میں یہ بھی بتایا ہے کہ کرن بیروا اور اس کے ساتھی آشو مینا کے علاوہ اس کے کنبہ کے لوگوں کے اکاؤنٹ میں بھی رقم جمع کرایا تھا۔
متاثرہ شخص کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اور اس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کرن بیروا اور آشو مینا کو گرفتار کیا کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کرن اور آشو ایک ہوٹل میں شادی کرنے والے تھے ان کے ہوٹل کا بل بھی تقریبا 67 ہزار روپے تھا۔ پولیس فی الحال اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔