بیکانیر: ریاست راجستھان کے بیکانیر ضلع میں ایک بار پھر پاکستان کی مذموم حرکت سامنے آئی ہے۔ بیکانیر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب پاکستان کا ایک غبارہ ملا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان سے متصل بین الاقوامی ہند-پاک سرحد پر پاکستان ایسی حرکتیں کرتا رہتا ہے۔ کئی بار پاکستان کے مذموم منصوبوں کو بھارتی فوجی سرحد پر ہی تباہ کر دیتے ہیں۔ اس کے بعد بھی پاکستان سرحد پر جاسوسی سے کسی طور باز نہیں آتا۔ اس بار ہوائی جہاز سے مشابہہ ایک غبارہ ملا ہے جس پر پی آئی اے لکھا ہوا ہے۔ غبارے پر اردو اور انگریزی میں پی آئی اے لکھا ہوا ہے۔
ہوائی غبارے کے ملنے کی اطلاع کے بعد پولیس اور سکیورٹی ادارے انتہائی چوکس ہوگئے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے غبارے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ دراصل یہ غبارہ کھجو والا کے 24 کے وائی ڈی دھانی سے ملا ہے۔ دراصل پاکستان اکثر سرحد پار سے اس طرح کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ کئی بار ایسی مشکوک اشیاء بھارتی سرحد سے ملتی ہیں اور کئی بار کبوتر بھی پکڑے جا چکے ہیں، لیکن اکثر مواقع پر سرحد پر تعینات جوان پاکستان کی ایسی حرکات کو خاک میں ملا دیتے ہیں۔